13 فروری ، 2016
نیویارک ......ایک امریکی نوجوان نے ویلنٹائنز ڈے پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا ۔
اس نوجوان نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کورے صفحوں پر مبنی ننھی کتاب میں اپنی محبت اور دل کے حال کوالفاظ کا رنگ نہیں دیا بلکہ پینسل سے تصاویربنائیں اور پھر بُک فلپنگ کا طریقہ اپناتے ہوئے تمام مناظر ویڈیو کی صورت میں تبدیل کر ڈالے ۔
انگلیوں سے چھوٹی سی کتاب کی صفحوں کو تیزی سے پلٹتے ہوئے اس ماہر آرٹسٹ کی پینسل ڈرائینگ اس خوبصورتی سے حرکت کرتی محسوس ہوتی ہیں کہ جیسے اسے ویڈیو ریکارڈر یا ایڈیٹنگ کی مدد سے تشکیل دیا گیا ہو۔کیوں جناب ٹھیک کہتے ہیں نہ کہ مہارت ہو تو ایسی جو دیکھنے والوں کو حیران ہی کر ڈالے۔۔!!