13 فروری ، 2016
لاہور......لاہور کی نیب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے ملزم بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد نذیر کو 7دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
نیب پنجاب نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد نذیر کو گذشتہ روز گرفتارکیا تھا۔انہیں آج نیب عدالت میں پیش کرکے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔تاہم عدالت نے ملزم کا 7دن کا ریمانڈ منظور کیا۔
آئندہ سماعت پر مرکزی ملزم حماد ارشد اور خالد نذیر دونوں کو پیش کیا جائے گا۔ خالد نذیر 16ارب روپے کے مبینہ فراڈ اسکینڈل میں ملوث کمپنی میں ڈائریکٹر تھے۔