کھیل
14 فروری ، 2016

پی ایس ایل،اسلام آباد کی کراچی کیخلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل،اسلام آباد کی کراچی کیخلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ

شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کرتے ہو ئے کراچی کنگز کی بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلین آل رائونڈرشین واٹسن آج اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،اظہر محمودان کی جگہ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ محمد عامر کی کراچی کنگز کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے وہ گزشتہ میچ میں لاہور قلندر کے خلاف حصہ نہیں لے سکے تھے۔

کراچی کنگ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،شعیب ملک ،شاہ زیب حسن ،جیمز وینس،روی بوپارا،شکیب الحسن،محمد عامر،میر حمزہ،عماد وسیم،مشفق الرحیم،اسامہ میر، سہیل خان ۔

اسلام آباد کی پلے انگ الیون میںمصباح الحق، شرجیل خان ،خالد لطیف،آصف علی،بریڈ ہیڈن،اظہر محمود،آندرے رسل،سموئل بدری،عمران خالد،محمد سمیع اور رومان رئیس۔

مزید خبریں :