کھیل
14 فروری ، 2016

پی ایس ایل، کراچی کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف

پی ایس ایل، کراچی کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف

شارجہ......پاکستان سپر لیگ میںکراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میں فتح کیلئے 129رنز کا ہدف دیا ہے،اسلام آباد کے بولرز کی اچھی کارکردگی کے باعث کراچی کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتےہوئےکراچی کنگز نے مقررہ20اوورز میں5وکٹ پر 128رنز اسکور کئے جس میں روی بوپارا45مشفق الرحمان33اور شہباز حسن کے27رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔

اسلام آباد کے بولرز نے ابتدا سے ہی عمدہ اورنپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیاا ورمخالف بیٹسمینوں کو دبائو میں رکھا جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے بیٹسمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف نہ دے سکے اور128رنز تک محدود رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نےدو،جبکہ محمد سمیع،اظہر محمود اور آندرے رسل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :