کھیل
14 فروری ، 2016

پی ایس ایل، اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو5وکٹ سے ہرادیا

پی ایس ایل، اسلام آبادیونائیٹڈ نے  کراچی کنگز کو5وکٹ سے ہرادیا

شارجہ......پاکستان سپر لیگ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو5وکٹ سے ہرادیا،اسلام آباد نے ہدف19ویں اوور میں حاصل کرکے ایونٹ میں تیسری کامیابی سمیٹ لی ہے۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دیا، تو اس کے ابتدائی تین بلے باز صرف 19کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ،جس میں شرجیل خان 1،رسل 14اور ہیڈن 4شامل تھے ۔

چوتھی وکٹ کی شراکت کے دوران کپتان مصباح الحق اور خالد لطیف نے اسکور کو 82تک پہنچا دیا ،اس موقع پر خالد لطیف 33رنز بناکر اسامہ میر کا شکار بننے ،105کے مجموعی اسکور پر کپتان مصباح الحق بھی 38رنز بناکر بھوپارا کی گیندپر کیچ آئوٹ ہوگئے،آصف علی کے 17رنز پر 31رنز نے اسلام آباد کو ایک اوور قبل ہی کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

کراچی کی طرف سے سہیل خان 2،محمد عامر 1،اسامہ میر 1اور بھوپارا نے 1وکٹ حاصل کی ۔قبل ازیں اسلام آباد کے بولرز کی اچھی کارکردگی کے باعث کراچی کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اورمقررہ 20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 128رنز تک محدود رہی ۔

روی بھوپارا کے 45،مشفق الرحیم کے 33اور شاہزیب حسن کے 27رنز بھی شامل تھے جبکہ جیمز وینس 2،عماد وسیم صفرپر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان شعیب ملک 11گیندوں پر 7اور شکیب الحسن 6بال کھیل کر 7رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے2جبکہ محمد سمیع،اظہر محمود اور آندرے رسل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :