دنیا
17 فروری ، 2016

انقرہ میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

انقرہ میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

انقرہ......ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکا ہوا ہے ،جس کے نتیجہ میں متعدد افرادزخمی ہو گئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

ترکی کی مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق انقرہ میںہونے والا دھماکا فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب ہوا ،جو اہلکاروں کے لے جا رہی تھی۔

دھماکے کے مقام سے دھویں کے سیاہ بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں ۔ترکش حکام کی جانب سے فوری طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں100 سے زائدافراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :