19 فروری ، 2016
ممبئی ......نئے سال کا آغاز ہوتے ہی جہاں نا صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کی کئی جوڑیوں نے اپنے راستے ایک دوسرے سے جدا کرنے کا فیصلہ کیا وہیں کئی جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار نظر آرہی ہیں۔
اسی سلسلے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشاباسو اور کرن سنگھ گروور کی منگنی کی خبریں بھی میڈیا کا حصہ بنی ہوئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا اور کرن سنگھ نے رواں سال مارچ میں منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے یہ دونوں اداکار بالی ووڈ فلم’الون‘میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔