دلچسپ و عجیب
19 فروری ، 2016

فیس بک کا لاتعداد صارفین کیلئے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر متعارف

فیس بک کا لاتعداد صارفین کیلئے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر متعارف

نیویارک ......فیس بک نے دنیا بھرمیں اپنے لاتعداد صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر متعارف کر واد یا ہے، جس کی بدولت لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ممکن ہو سکے گی۔

چند مہینے پہلے متعارف کروایاگیا یہ فیچر اس سے پہلے معروف شخصیات ، تصدیق شدہ پروفائلز اور امریکی صارفین کیلئے ہی دستیاب تھا تاہم اب فیس بک کی طرف سے اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے ۔

فیس بک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ میں صارفین اپنے نیوز فیڈ کے ٹاپ پر اپ ڈیٹ اسٹیٹس کو منتخب کریں گے اور نیو لائیو ویڈیو آئیکون کو کلک کرنے کے بعد لائیو اسٹریم کو شیئر کر سکیں گے۔

فیس بک کے مطابق اس فیچرکے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو زندگی کے یادگار واقعات میں شامل کر سکیں گے۔

مزید خبریں :