دنیا
29 جنوری ، 2012

اپنی سرزمین سے ایران پرحملے کی اجازت نہیں دینگے،ترک وزیر خارجہ

انقرہ…ترکی کے وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کواپنی سرزمین سے ایران پرحملے کی اجازت نہیں دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ترکی اپنے ایران ، روس اورشام جیسے پڑوسیوں کونقصان پہنچانے والوں کے ساتھ ہرگزتعاون نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران اورترکی کی سرحد امن وصلح کی سرحد ہے اوراسے پرامن ہی باقی رہناچاہئے۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ترکی اور روس کا موقف ایک جیسا ہی ہے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات شروع ہونے چاہئے۔

مزید خبریں :