کھیل
22 فروری ، 2016

پاکستان سوپر لیگ کا پہلا ایڈیشن خوب ہٹ ہوا

پاکستان سوپر لیگ کا پہلا ایڈیشن خوب ہٹ ہوا

دبئی......پاکستان سوپر لیگ کا پہلا ایڈیشن خوب ہٹ ہوا ، چوکوں چھکوں کی بہار کے ساتھ انٹرنیشنل پلیئرز کی موجودگی نے بھی چار چاند لگائے، لیکن وہ شخص کون تھا جس کے سرپر کرکٹ شائقین نے کامیابی کا سہرا باندھا ، کیا آپ جانتے ہیں ، اندازہ لگانا آسان نہيں تو مشکل بھی نہیں ؟

دبئی میں کرکٹرز کیا آئے ہر کسی کو سیلفی کا بخار چڑھ گیا،مشہور شخصت کو دیکھتے ہی شائقین سیلفی کیلئے گھیرا ڈال لیتے ہیں، تماشائیوں نے یہ کس کرکٹر کو سیلفی کیلئے گھیر رکھا ہے،یقینا آفریدی ہوں گے،نہیں نہیں شاید کیون پیٹرسن،ارے نہیں۔

یہ تو چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی ہیں،جنہیں سوپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد عوام نے گھیر رکھا ہے سیلفی بنانے کیلئے،بنائیں بھئی بنائیں خوب سیلفی بنائیں نجم سیٹھی نے کارنامہ بھی تو ایسا ہی انجام دیا ہے۔

مزید خبریں :