29 جنوری ، 2012
روم…اٹلی میں کروز جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امدادی کارکنوں نے تباہ شدہ جہاز میں سے ایک اور خاتون کی نعش برآمد کرلی جس کے بعد اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ کے وسط میں اٹلی کے صوبہ ٹوسکانہ کے ساحلی علاقے میں پرتعیش کروز جہاز ساحل کے قریب ڈوب گیا تھا اس جہاز میں 4 ہزار سے زائد افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق 20 مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔