دنیا
29 جنوری ، 2012

لیبیا : نئی آئین ساز اسمبلی کے قیام کیلئے انتخابی قانون کی منظوری

طرابلس …لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے نئی آئین ساز اسمبلی کے قیام کیلئے انتخابی قانون کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت 200 اراکین پر مشتمل جنرل نیشنل کانگریس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں دو تہائی نشستیں سیاسی جماعتوں کیلئے مخصوص ہوں گی جبکہ باقی نشستوں پر آزاد امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ نئے قانون کے تحت سابق صدر معمر قذافی کے قریبی ساتھی یا اقتدار میں شریک افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی عبوری کونسل نے قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد 20 ماہ پر مشتمل ایک روڈ میپ کا اعلان کیا تھا اور نئے قانون کی منظوری اسی روڈ میپ کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :