27 فروری ، 2016
ممبئی......ہندوستان میں انتہا پسندی کے آئے دن نئے نئے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ حال ہی میں ممبئی میں ہندو انتہا پسند شیو سینا کے رہنماکا خاتون کانسٹیبل پر تشدد کیا۔
بھارتی ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے گاڑی چلانے کے دوران ہندو انتہا پسند شیو سینا کے مقامی لیڈرکوفون پر بات کرتے ہوئے دیکھا تو روک لیا جس پرششی کانت کل گدےنامی شخص نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
ششی کانت نے خاتون کو ایک نہ دو کئی بار تھپڑ مارے جبکہ اس دوران کوئی بھی خاتون کی مدد کیلئے نہیں آیا تاہم اس واقعے کے کچھ دیر بعد مقامی لوگوں کی مدد سے ششی کانت کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔