پاکستان
29 فروری ، 2016

کراچی :شاہ فیصل کالونی، ملیر ،کورنگی میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا انکشاف

کراچی :شاہ فیصل کالونی، ملیر ،کورنگی میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا انکشاف

کراچی......کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، ملیر اور کورنگی میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔ جامعہ کراچی کی تحقیق کے مطابق پانی کورنگی کے مختلف علاقوں میں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورنگی کے مختلف علاقوں سے پانی کے 35نمونے لیے گئے، 85 فیصد مضر صحت نکلے، پانی کے نمونوں پر تحقیق جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز کے ماہرین نے کی۔

مزید خبریں :