کھیل
06 جون ، 2012

پابندی کے شکار کرکٹر کو سینٹرل کنڑیکٹ دینے کی تحقیقات شروع

پابندی کے شکار کرکٹر کو سینٹرل کنڑیکٹ دینے کی تحقیقات شروع

کراچی… پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وظیفہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل بسمہ اللہ خان پر پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے مئی میں ایک سال کی پابندی عائد کی تھی، گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے میچ کے دوران کے ای ایس سی کے بسمہ اللہ خان حریف ٹیم سید پیپرز ملز کے عماد سے جھگڑ پڑے تھے،اپریل میں ہونے والے اس میچ میں دونوں کھلاڑیوں میں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی جس کے بعدمعاملہ پی سی بی کی ڈسپلنری کیمٹی کے پاس پہنچا جس نے مئی میں دونوں کھلاڑیوں پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی،لیکن پی سی بی ہی کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پابندی کا شکار بسمہ اللہ خان کو وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ دوسری جانب دورہ سری لنکا کے لیے تینوں فارمیٹ میں منتخب ہونے والے فاسٹ بولر محمد سمیع کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کسی کیٹگری میں بھی شامل نہیں کیا گیا ۔

مزید خبریں :