06 جون ، 2012
لاہور … پاکستان کبڈی فیڈریشن نے رواں ماہ چین میں ہونیوالے ایشین بیچ گیمز کیلئے قومی کبڈی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ایشین بیچ گیمز چین کے شہر ہائی ہونگ میں 16سے 22 جون تک ہوں گے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے جیو نیوز کو بتایا کہ محمد ناصر کو ایونٹ کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں واجد علی، محمدخالد، ابرار خان، ابرار حسین اور اخلاق حسین شامل ہیں۔ گل بادشاہ کو کوچ اور بریگیڈیئر اقتدار کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم 14 جون کو اسلام آباد سے چین روانہ ہوگی۔