06 جون ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اسکل کنسلٹنٹ پروگرام کا آغاز کررہا ہے جس کے تحت سرفراز نواز، اعجاز احمد اور عبدالقادر ملک کے مختلف سینٹرز کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اسکل کنسلٹنٹ پروگرام کا آغاز 8 جون سے ہورہا ہے اور یہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک کے 16 مختلف سینٹرز پر ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سرفراز نواز فاسٹ بولرز، عبدالقادر اسپنرز اور اعجاز احمد بیٹسمینوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز کے بعد 20 سے 25 کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا جنہیں مزید تربیت کیلئے 4 ہفتے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلایا جائے گا۔