06 جون ، 2012
لاہور … انڈر 19 ایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم کااعلان کردیا گیا، بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جونیئر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 21جون سے یکم جولائی تک ملائیشیا میں ہوگا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سمیع اسلم، انعام الحق، عمر وحید، عزیز اللہ، میر حمزہ، احسن عادل، سلمان آفریدی، بابر اعظم، محمد نواز، سید فراز علی، اختر وحید کیانی، محمد ضیاء الحق، شاہد الیاس، عثمان قادر، سعد علی اور شوکت علی۔ صبیح اظہر کو ٹیم کا کوچ جبکہ ہارون رشید کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔