06 مارچ ، 2016
برلن..........جرمنی کے پاسپورٹ کودنیا بھر میں مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ قرار دیدیا گیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمنی کے پاسپورٹ کو مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ طاقتور قرار دیئے جانے کی وجہ یہ ہے کہ اس پاسپورٹ پر بغیر ویزے کے سب سے زیادہ ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔جرمنی کے ساتھ انتہائی قابل قبول پاسپورٹ کی فہرست میں بہت سے یورپی ممالک کے ساتھ امریکا، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں ۔
جبکہ غیر اہم پاسپورٹ میں جنوبی سوڈان اور فلسطین کا مقام اس فہرست میں افغانستان سے بھی نیچے ہے۔ بھارتی پاسپورٹ کو 48 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی کا پاسپورٹ حاصل کرنے لیے ضروری ہے کہ تارکین وطن کم از کم آٹھ برسوں سے قانونی طور پر جرمنی میں مقیم ہوں اور اس دوران وہ کسی بھی طرح کے جرم میں بھی ملوث نہ ہوں۔
انہیں یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ برسر روزگار ہیں اور اپنا گزر بسر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہریت کے حصول کے لیے جرمن زبان پر ایک خاص درجے تک عبور بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔