دلچسپ و عجیب
06 جون ، 2012

انسا نی صلاحیتوں کا حامل جدید روبو ٹ

انسا نی صلاحیتوں کا حامل جدید روبو ٹ

پیانگ یانگ…ویسے تو مختلف اشکال اور صلا حیتوں کے حامل روبو ٹ دنیا بھرمیں تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں شمالی کوریاکے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک ادارے نے ایساجدید روبوٹ تیا ر کیاہے جوبے شما ر انسا نی صلا حیتو ں کامالک ہے۔ مکمل طور پر موٹروں کے ذریعے کام کرنے والاHUBO 2 نامی یہ روبوٹ7 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے اور یہی نہیں بلکہ کار کا دروازہ کھول کر اس کا گیئر بھی تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس روبوٹ کے ہر حصے میں چھوٹی چھوٹی کئی موٹریں نصب ہیں جس کے ذریعے یہ ناصرف2کلو میٹر تک چل سکتا ہے بلکہ4کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ تا بھی ہے ۔جد ید ٹیکنالوجی کے حامل اس رو بوٹ کو گھریلو کا م کا ج کیلئے مستقل طورپر اپنے سا تھ رکھاجا سکتاہے لیکن اِسے خریدنے کیلئے آپکے اکاؤنٹ میں چار لاکھ ڈالر کی رقم ہوناضروری ہے۔

مزید خبریں :