08 مارچ ، 2016
ناگپور......آئی سی سی ورلڈ ٹی20میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈکو14رنز سے ہرادیا،170رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ156رنز تک محدود رہا۔
ناگپور میں کھیلے گئے میچ میںافغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ20اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر170رنز بنائے اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے171رنز کا ہدف دیا،افغانستان کے محمد شہزادنے61اور اصغر استنک زئینے55رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے 84رنز کاعمدہ آغاز فراہم کیا جس میں جارج مونسے41اورکائل کوئٹزر کے40رنز شامل تھے۔بعد میں آنے والے بیٹسمینوں میںمیٹ میشن36اور پریسٹن مومسین17رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔یوں اسکاٹ لینڈ مقررہ20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر156رنز تک محدود رہا۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے2، محمد نبی اور شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے محمد شہزادکو61رنز کی عمدہ اننگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔