09 مارچ ، 2016
ممبئی ......بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معرو ف اداکار فواد خان کی بالی ووڈفلم’کپور اینڈ سنز‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
’لیٹس ناچو‘کے بول پر مبنی یہ گانابادشاہ اور بینی دیال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی کمار اور کرسٹوفر پرادیپ نے ترتیب دی ہے ۔
شکن بٹرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ رشی کپور،عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترااور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔
کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم18مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔