09 مارچ ، 2016
لاہور......پاکستان نےبھارت کے خلاف دھرم شالا میں میچ نہ کھیلنے فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایڈن گارڈن کولکتا میں میچ کرانے کی پیشکش کردی ۔
پاکستان کی جانب سے دھرم شالہ میں نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعدبال آئی سی سی کےکورٹ میں چلی گئی ہے،آئی سی سی پاکستان کو دھرم شالا میں ہی کھیلنے پر رضامندکرنیکی کوشش کررہاہے اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی اور ورلڈ ٹی 20آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق مقام تبدیل کرنے پر آئی سی سی رضامند نہ ہوا تو پاکستان بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر بھارت کو پوائنٹس مل سکتے ہیں ،میچ19مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔