پاکستان
10 مارچ ، 2016

وزیراعظم اور آرمی چیف کی رعدالشمال کی تقریب میں شرکت

وزیراعظم اور آرمی چیف کی رعدالشمال کی تقریب میں شرکت

ریاض......سعودی عرب میں فوجی مشق ’’رعدالشمال‘‘ کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اورآرمی چیف راحیل شریف نے شرکت کی۔

14 فروری سے جاری فوجی مشقوں کا آج آخری دن ہے،جس میں وزیر اعظم نواز شریف اورآرمی چیف راحیل شریف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود ہیں۔

مشقوں میں ٹینک، دیگر سازو سامان،فضائی دفاعی نظام اور 21 عرب اور اسلامی ملکوں کی بحری افواج نے حصہ لیا۔ فورسز کی شرکت کے لحاظ سے اسے دنیاکی سب سے بڑی فوجی مشق کہا جاتا ہے۔

مزید خبریں :