11 مارچ ، 2016
اسلام آباد…بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سیکورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ، قومی ٹیم کی بھارت روانگی سے متعلق اگلے چند گھنٹے اہم ہیں۔
بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی جبکہ پاکستانی حکومت نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رپورٹ مانگ لی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارت کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی، بھارتی بیان سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے اورپاکستانی ہائی کمیشن کی رپورٹ پرقومی ٹیم کو بھیجنےسےمتعلق فیصلہ کیاجائے گا۔ امید ہے ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ تھوڑی دیر میں ہو جائے گا۔
ادھر ترجمان پی سی بی کے مطابق آئی سی سی سے ہونے والی بات چیت سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے، امیدہےآج پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ ہو جائے گا اور وزارت داخلہ نے جو بھی فیصلہ کیابھارت کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔