12 مارچ ، 2016
لاہور…لاہور سے روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم ابو ظہبی پہنچ گئی ۔شاہین 6 گھنٹے ابوظہبی میں قیام کے بعد آج شام تک کولکتہ پہنچیں گے۔پاکستانی قوم اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو اور پرجوش ہے۔
بھارت کی جانب سے سیکورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20کے لیے ابو ظہبی کے راستے بھارت کے لیے روانہ ہوئی اور اب قومی ٹیم چند گھنٹےوہاں قیام کرے گی۔
بھارت جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کررہے ہیں جبکہ 27 رکنی وفد میں 12 عہدیدار شامل ہیں، اس سے قبل ائیر پورٹ پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
27رکنی اسکواڈ میں ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم کے علاوہ 15کھلاڑیوں کی ٹیم میں شاہد آفریدی، شرجیل خان، وہاب ریاض، عماد وسیم،احمدشہزاد،محمد عرفان،عمراکمل، محمد نواز، محمد عامر، سرفراز احمد شامل ہیں۔