29 جنوری ، 2012
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے ڈاکٹر شکیل آفرید ی کے معاملے پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقیقت کا پتہ چلے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے کی تحقیقات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکہ کی طرف سے اس حوالے سے بیان بازی مناسب نہیں اور نہ کسی قسم کی مداخلت برداشت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر امریکی کارروائی کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام خیبر پختونخوا میں شمولیت یا الگ صوبے کے قیام پرجو بھی فیصلہ دیں گے ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔