29 جنوری ، 2012
لاہور…جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے حامی ہیں،جلد ازجلد کے نہیں، لیکن یہ ہوتے نظر نہیں آتے۔جے یو آئی کے روڈ کارواں کی روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انتخابات ہونے کا انحصار نادرا کی لسٹوں کی تیاری پر منحصر ہے جن کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نعروں سے انقلاب نہیں آتا نعروں کے پیچھے منشور بھی ہونا چاہئے کس کے پیچھے کون ہے یہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ مفاد پرست طبقہ ہمیشہ خیمے تبدیل کرتا رہتا ہے۔