16 مارچ ، 2016
پشاور…بارشوں کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں 3 مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھتیں غریب آباد،بھانہ ماڑی اورچنگڑآبادمیں گریں۔