16 مارچ ، 2016
کراچی… آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز سےمتاثرہ علاقوں میں پولیس کانظام موثربنایاجائے اورمنظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہموجودہ وسائل میں افرادی قوت کا بہترین استعمال کیاجائے، پولیس افسران فرائض ایمانداری اور ذمےداری سے انجام دیں۔فرائض کی ادائیگی میں بددیانتی یا کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ افسران ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اورجوئےومنشیات کےاڈوں کاخاتمہ یقینی بنائیں۔