پاکستان
16 مارچ ، 2016

لاہور:پولیس وین پر فائرنگ ،زیر حراست ملزمان زخمی

لاہور:پولیس وین پر فائرنگ ،زیر حراست ملزمان زخمی

لاہور......لاہور میں پیکو روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے دو زیر حراست ملزم زخمی ہوگئے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔

ٹاؤن شپ پولیس کے مطابق قتل کےکیس میں گرفتار دو ملزموں عمران اور شہباز کو کوٹ لکھپت جیل لے جایا جا رہا تھا ، پیکو روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس سے وین میں سوار دونوں ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق وین پر فائرنگ ملزموں کے مخالفین نے کی جن کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

مزید خبریں :