16 مارچ ، 2016
کراچی......کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز کی دکان لوٹ لی، ملزمان دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں ملزمان نے صبح سویرے موبائل فونز کی دکان لوٹ لی،ملزمان نے یہ کارروائی دکان کے تالے توڑ کر کی جس میں ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دکان میں موجود ہزاروں روپے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔