29 جنوری ، 2012
اسلام آباد…میمو گیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی طرف سے مہلت کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ نے میموگیٹ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایاتھا ، اسے رواں ماہ کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، کمیشن نے 24 جنوری کو گزشتہ سماعت کے موقع پر اپنی مدت میں اضافے کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ درخواست باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کو بھجوادی گئی تھی ، عدالت اب اس مہلت درخواست کی سماعت کل 30جنوری کو کرے گی۔24 جنوری کو میمو کمیشن نے منصور اعجاز کو 9 فروری کو بیان ریکارڈ کرانے کا ایک اورموقع دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ حکومت منصور کی بحفاظت آمد، قیام اور واپسی یقینی بنائے ،میمو کیس میں منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی جس میں یہ موٴقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے میمو ایشو پر امریکا ، فوج اور حکومت کے درمیان سمجھوتہ ہو چکا ہے۔