پاکستان
07 جون ، 2012

آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرن دینگے، چوہدری نثار

آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرن دینگے، چوہدری نثار

اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوٴس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھے گی،10 جون کو راولپنڈی اور 14 جون کو لاہور میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوٴس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک پراپرٹی ڈیلر نے عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، اس نے آصف زرداری پر جو پیسہ لگایا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے، آرمی چیف ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی سے بلیک میلر کا نام الگ کریں،اس سے فوج کے شہدائاور غازیوں کا کوئی نقصان ہوا تو وہ پنجاب حکومت پورا کرے گی اور انہیں مفت زمینیں فرہم کی جائیں گی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے 9 سابق جنرل بحریہ ٹاوٴن کے ملازم ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک ریاض کے ساتھ کوئی کاروباری تعلق نہیں۔

مزید خبریں :