پاکستان
17 مارچ ، 2016

دیامر: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

دیامر: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

دیامر......دیامر کے علاقے تاریل میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 2 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گرد فورسز کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ درمودارب میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں چلاس کے قریب کارروائی کر کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ،کارروائی میں 2 اہل کار بھی شہید ہوگئے۔ مارے گئے تینوں دہشت گرد سیاحوں، سیکورٹی فورسز اور قراقرم ہائی وے پر سول ٹرانسپورٹ پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :