پاکستان
08 جون ، 2012

تاجروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوس ناک ہے،اے این پی سندھ

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی تنظیم نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ورکس اینڈ ہیلتھ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مرکزی قائدین اور اراکین خیبر پختونخوا ور خاص طور پر مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تاجروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوس ناک ہے لگتا ہے کہ دہشت گردوں نے ہر قیمت پر کراچی کا امن و سکون برباد کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف تماشہ دیکھنا رہ گیا ہیں۔کراچی میں بد امنی اور لا قانونیت اپنے عروج پر ہے۔ لسانی بنیادوں پر بے گناو شہریوں کو اغوا کرکے نو گو ایریاز میں قائم ٹارچر سیلوں میں بد ترین تشدد کیا جاتا ہے شہر میں بھر میں قائم نوگو ایریاز کو فی الفور ختم کیا جائے۔اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وقفے وقفے سے نت نئے خود ساختہ تنازعات کو ابھارنے کی کوشش کی جاتی ہے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پوائنٹ اسکورنگ و گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر کراچی کے امن کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا

مزید خبریں :