پاکستان
07 جون ، 2012

لاہور میں خراب موسم : دبئی اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو کراچی میں اترنا پڑا

کراچی…لاہور میں موسم کی خرابی کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والی پی آئی اے کی دبئی اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو کراچی میں اترنا پڑا۔ دبئی سے آنے والی پرواز میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف بھی موجود ہیں۔ ائیرلائنذرائع کے مطابق لاہور میں موسم کی خرابی کی وجہ سے مسقط سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 292 اور دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204 کراچی میں اتار لی گئیں۔دبئی سے آنے والی پرواز میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف بھی موجود ہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق موسم بہتر ہونے پر پروازیں لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ادھر کابل سے آنے والی پرواز بھی اسلام آباد میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پشاور میں اتارلی گئی۔۔۔ طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد سے بیجنگ کی پرواز پی کے 852 میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے اس پرواز کی روانگی اب علی الصبح ڈھائی بجے متوقع ہے۔

مزید خبریں :