08 جون ، 2012
اسلام آباد.. . . .ملک ریاض نے کہا ہے کہچیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، چیف جسٹس کرپشن کامقابلہ کرنیوالے واحدشخص ہیں۔ملک ریاض نے ایڈیٹر انوسٹی گیشن دی نیوزانصار عباسی سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری ملک کیلئے بڑی امیدہیں۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخارکیخلاف ثبوت سے مطمئن ہوں۔ارسلان کوپیسے دیکربحریہ ٹاوٴن کے مقدمات طے کرناچاہتاتھا۔ارسلان کی بڑھتی ہوئی بلیک میلنگ کی وجہ سے ثبوت سامنے لانے پرمجبورہوا۔ایک سوا ل پر کہ چیف جسٹس کومعلوم تھاکہ ان کابیٹابحریہ ٹاوٴن سے پیسے لے رہاہے توملک ریاض نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھتا ۔کیاچیف جسٹس کے اہلخانہ کوعلم تھاکہ وہ بحریہ ٹاوٴن کے پیسوں سے برطانیہ جارہے ہیں تو ملک ریاض نے جواب دیا شایدانھیں معلوم ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ اس اقدام کے پیچھے سویلین یاملٹری بیوروکریسی کاہاتھ نہیں۔دوسروں کے مفادات کیلئے ان کے ہاتھوں میں کھیلنانہیں چاہتا۔برطانوی میڈیامیں بریک کرنے کیلئے برطانوی صحافی سے تحریری معاہدہ کیاتھا۔اعتزازاحسن چاہتے تھے کہ برطانوی میڈیامیں یہ اسٹوری بریک نہ کی جائے۔