08 جون ، 2012
کراچی… کراچی میں شارع فیصل پرایک عمارت کی بالائی منزل پر لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔شارع فیصل پر نرسری کے قریب واقع ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد عمارت میں موجود کال سینٹر کے ملازم باہر نکل آئے۔ آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد فائر بریگیڈ کی چارگاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق عمارت سے آنے والی دھماکوں کی آوازیں اس میں لگے شیشے یا اے سی کے آوٴٹر پھٹنے کی ہوسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق آگ عمارت کی آٹھویں منزل پر واقعے نجی بینک کا ریکارڈ روم میں لگی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔