پاکستان
29 جنوری ، 2012

ادویات کاری ایکشن،پی آئی سی کے معطل ایم ایس سلیم جعفر گرفتار

ادویات کاری ایکشن،پی آئی سی کے معطل ایم ایس سلیم جعفر گرفتار

لاہور…ادویات کے ری ایکشن پر ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میں معطل کئے گئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس سلیم جعفر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ڈاکٹر سلیم جعفر کو جیل روڈ پر واقع پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تمام اسپتالوں کی لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ ایف آئی اے نے مختلف شہروں میں ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ لاہور کی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل احمد خان اور تین انسپکٹر انور، غلام مرتضی اور الطاف گوہر شامل ہیں۔

مزید خبریں :