پاکستان
20 مارچ ، 2016

کراچی: کورنگی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی: کورنگی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی......کراچی کے علاقے کورنگی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑی اور عملہ فوری طور پر پہنچ گیا۔

فائربریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

مزید خبریں :