پاکستان
29 جنوری ، 2012

ملک میں بجلی ، گیس کی قلت ہے، معیشت تباہ ہوچکی، شیخ رشید احمد

ملک میں بجلی ، گیس کی قلت ہے، معیشت تباہ ہوچکی، شیخ رشید احمد

ملتان … عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں بجلی، گیس، روز گار اور معیشت تباہ ہو چکی ہے، موجودہ حکومت نے 3 سال میں قرضوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملتان میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ریلوے ، پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت کئی ادارے تباہ ہو چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے ایک دن میں چار ہزار میڈیکل لائسنس لے کر دئیے جس کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے، دفاع پاکستان کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں عدل، امن چاہئے تو اسلامی نظام ضروری ہے، ملک میں اگر آج ڈورن حملے بند نہ ہوئے تو ہم احتجاج جاری رکھیں گے، نیٹو سپلائی کی بحالی ہرگز تسلیم نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :