22 مارچ ، 2016
جنیوا ...... سویٹزرلینڈ کی ارب پتی خاتون مارگریٹا لوئیس ڈریفس نے 53 سال کی عمر میں جڑواں بچیوں کو جنم دےدیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ نے مارگریٹا لوئیس ڈریفس کے ترجمان کے حوالہ سے بتایاکہ زچہ اور دونوں بچیوں کی صحت اچھی ہے ۔
لوئیس ڈریفس جون میں 54 سال کی ہو جائیں گی ۔وہ اپنے خاوند رابرٹ لوئیس ڈریفٹ کے 2009 میں انتقال کے بعد 160سال پرانے بڑے کاروباری گروپ اور فرانسیسی فٹبال کلب کی مالکہ ہیں ۔
بعدازاںمارگریٹا لوئیس ڈریفس نے سوس بینکر52 سالہ فلپ ہیلڈ برانڈ سے شادی کرلی تھی جو ان کی جڑواں بچیوں کے والد ہیں ۔