پاکستان
29 جنوری ، 2012

اقتدار کیلئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اقلیتوں سے رشتہ ہمیشہ رہیگا جہانگیر بدر

اقتدار کیلئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اقلیتوں سے رشتہ ہمیشہ رہیگا جہانگیر بدر

لاہور…پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے اقتدار کے لئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔لاہور میں آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے کنونش سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے کبھی آمروں کا سہارا نہیں لیا، صرف عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اہم کردار ادا کیا پیپلزپارٹی کا اقلیتوں کے ساتھ رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

مزید خبریں :