08 جون ، 2012
اسلام آباد … وزارت دفاع کے حکم پر معطل کی جانے والی نجی فضائی کمپنی بھوجا ایئر نے اپنا ایک طیارہ دوسری نجی فضائی کمپنی کو فروخت کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے ضروری اسٹاف کے علاوہ تمام ملازمین کو بغیرتنخواہ 2 ماہ کی رخصت پر بھیج دیا ہے۔ بھوجا ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق نجی فضائی کمپنی کو فروخت کیا جانے والا طیارہ بوئنگ 737۔400 ہے، یہ طیارہ بھوجا ائیر کے فضائی بیڑے میں شامل نہیں تھا۔ ترجمان نے ملازمین کو فارغ کرنے اور رخصت پر بھیجنے کی تردید کردی ہے۔ ادھر طیارہ خریدنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی بھوجا ایئر سے یہ طیارہ خریدا جائے گا۔