پاکستان
08 جون ، 2012

سروسز اسپتال واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے، امتیاز صفدر وڑائچ

سروسز اسپتال واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے، امتیاز صفدر وڑائچ

لاہور … پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ لاہورمیں سروسز اسپتال کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ سانحہ سروسز اسپتال پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے، وزیرا علیٰ پنجاب مینار پاکستان پر ڈرامے بازی بند کرکے عوام کی خدمت کریں۔ ان کا کہناتھاکہ سروسزاسپتال کے واقعے کو صوبائی اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا، شہباز شریف صرف چڑیاں نہ اڑائیں، محکمہ صحت اور تعلیم پر توجہ دیں۔ امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ سانحہ سروسز اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندانوں کیلئے وزیر اعظم گیلانی مالی امداد کا اعلان کریں گے ۔

مزید خبریں :