کاروبار
25 مارچ ، 2016

سعودی عرب: صحافی کو ٹوئیٹ کرنے پر پانچ برس قید، ایمنسٹی کی مذمت

سعودی عرب: صحافی کو ٹوئیٹ کرنے پر پانچ برس قید، ایمنسٹی کی مذمت

لندن...........سعودی عرب میں ایک صحافی کو ٹویئٹس کرنے پر پانچ برس قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی حکومت ہر شہری کو آزادی اظہاررائے کا حق دے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ صحافی کو ٹوئیٹر پر پیغامات جاری کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ آٹھ برس تک سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

ایمنسٹی کے مطابق اعلیٰ برنجی پر سعودی حکمرانوں کی توہین، عوامی رائے کو بھڑکانے اور سکیورٹی فورسز کو لوگوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :