08 جون ، 2012
لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاج کی سیاست کرکے عوام کی املاک کو نقصان پہنچا رہی ہے، آئندہ عام انتخابات شفاف اور اپنے وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات گورنر ہاوٴس لاہور میں شیخوپورہ کے سابق بلدیاتی نمائندوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں امتیاز صفدر وڑائچ، راجا ریاض اور حاجی عزیز الرحمان چن نے بھی شریک تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ن لیگ والے کبھی سپریم کورٹ، کبھی وفاق اور کبھی پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لا قانونیت کی انتہا کردی گئی ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف مینار پاکستان پر کیمپ لگاکر بیٹھے ہیں۔