08 جون ، 2012
حیدر آباد…حیدرآباد میں بجلی کے ساتھ پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ممتاز کالونی ،قاضی عبدالقیوم روڈ، نیا پل مکرانی پاڑہ، خواجہ غریب نواز کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور نیا پل باچا خان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا،ا ور ٹائرنذرآتش کرکے سڑک بلاک کردی۔شہریوں کا کہنا تھاکہ شدید گرمی کے دوران واسا کی جانب سے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں ۔