08 جون ، 2012
اسلام آباد … سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے عاصمہ جہانگیر کو قتل کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کے معاملے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے عدالتی تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کے چیئرمین افراسیاب خٹک نے عاصمہ جہانگیر کے قتل کے مبینہ منصوبے کے معاملے پر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ایجنسی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کے قتل کا مبینہ منصوبہ انتہائی سنگین ہے۔ افراسیاب خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس مبینہ منصوبے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے جوڈیشنل انکوائری کرائے۔